City Traffic Police Gujranwala Driving Licence Verification System

کسی بھی ملک کی ترقی و خوشحالی کے لئے ضروری ہے کہ وہاں پر موجود نظام درست اور کرپشن سے پاک ہو۔ اس نظام میں ایسی چیزیں شامل کی جانی چاہئیں۔ جن کی مدد سے نظام میں شفافیت اور جدت آئے ۔
کسی کی کوالیفکیشن اور تعلیمی معیار کو جانچنے کےلئے ایک مرکزی سنٹر ہو جہاں سے تمام معلومات کی تصدیقی صرف ایک منٹ میں ہو جائے۔ یا ایسا آن لائن سسٹم ہونا چاہیے جس میں انٹرنیٹ کی مدد سے ویریفکیشن ہو سکے۔ اب کچھ کالجوں اور یونیورسٹیوں نے اپنا ریکارڈ آن لائن کیا ہے۔ جس کی مدد سے کسی ڈگری کو آسانی سے ویریفائی کیا جا سکتا ہے۔ لیکن پرانا ریکارڈ ابھی میسر نہیں۔ لیکن کچھ نہ ہونے سے کچھ ہونا بہر حال بہتر ہے۔
ٹریفک سسٹم میں ڈرائیونگ لائسنس ایک اہم کردار ادا کرتا ہے۔ لیکن اس محکمہ میں بھی کالی بھیڑوں کی وجہ سے دھڑا دھڑ جعلی ڈرائیونگ لائسنس بنا کر دئیے گئے۔ یہی جعلی لائسنس بعد میں شاہرات پر موت بانٹنے کا باعث بنتے ہیں۔
سٹی ٹریفک پولیس نے اب جاری ہونے والے تمام ڈرائیونگ لائسنسوں کی آن لائن ویریفکیشن کے ڈیٹا فراہم کر دیا ہے جس کی مدد سے آپ اپنے شہر کی سٹی ٹریفک پولیس کی ویب سائیٹ پر جا کر شناختی کارڈ کا نمبر ڈال کر درائیونگ لائسنس کو ویریفائی یعنی تصدیق کر سکتے ہیں کہ اصل ہے یا کسی ایجنٹ نے دھوکہ دیا ہے۔
ایسے لوگ جن کے ڈرائیونگ لائسنس لاہور شہر سے بنے ہیں وہ اپنے لائسنس کی تصدیق اس ویب سائیٹ سے کر سکتے ہیں۔
http://ctplahore.gop.pk/verify_license.html

City Traffic Police Driving Licence Verification System
City Traffic Police Driving Licence Verification System

ایسے لوگ جن کے ڈرائیونگ لائسنس گوجرانوالہ شہر سے بنے ہیں وہ اپنے لائسنس کی تصدیق اس ویب سائیٹ سے کر سکتے ہیں۔
http://ctpgujranwala.gop.pk/?page_id=247
City Traffic Police Gujranwala Driving Licence Verification System

By فخرنوید

قابلیت: ایم ایس سی ماس کمیونیکیشن بلاگز: پاک گلیکسی اردو بلاگhttp://urdu.pakgalaxy.com ماس کمیونیکیشن انگلش بلاگ http://mass.pakgalaxy.com ای میل:[email protected]

Leave a Reply

Your email address will not be published.