کافی عرصہ سے میں نے ایک وی پی ایس خریدا ہوا تھا جس پر ایک مفت کا ہوسٹنگ پینل انسٹال کر کے اپنی اور کچھ دوسرے لوگوں کی ویب سائیتس کو پبلش کیا ہوا تھا۔ اس دوراں کافی اچھی سروس مل رہی تھی اور تقریباً سال بھر میں کوئی 36 گھنٹے مجموعی طور پر ڈاون ٹائم آیا۔ بحرحال میں اس کی سروس مطمن تھا اور اسی طمانیت کی وجہ سے میں نے کبھی بھی بیک اپ لینا گوارہ نہیں کیا تھا۔ اور خواب خرگوش کے مزے لیتا رہا۔ لیکن نومبر کے پہلے ہفتے میں سرور ڈاون ہو گیا اور میری سائیٹس بند ہو گئی اور کچھ ای میل سروسز بھی ڈاوں ہو گئی جن کو تو وقتی طور پر دوسرے سرور سے راوٹ کر کے مسئلہ حل ہو گیا لیکن سائیتس کا مسلسل ڈاون ٹائم چلتا رہا۔ کمپنی کے ساتھ بات چیت چلتی رہی اسی دوران انہوں نے نیا وی پی ایس دے دیا۔ لیکن پرانا ڈیٹا مہیا نہ ہو سکا۔ جس کے وجہ سے دن رات دباو میں گزرنے لگے آخر کار ایک دن کمپنی ایک ٹار زپ فائل میرے وی پی ایس میں رکھ دی کہ جناب اس میں سے آپ کو جو ڈیٹا ملتا ہے۔ اس کو لیں اور اپنا کام چلائیں۔ اللہ کے کرم سے باقی سب صارفین کا ڈیٹا محفوظ تھا ۔۔ لیکن میرے اس اردو بلاگ کا ڈیٹا کرپٹ ہو چکا تھا۔ پھر بہت ڈھونٖڈنےکےبعد10اکتوبر2012کولیا گیا بیک اپ کام آیا اور اس کے بعد کے تمام مراسلے ضائع ہو چکے ہیں۔ اب پچھتائے کیا ہوت جب چڑیاں چگ گئیں کھیت۔ اب ایک متوازی اور وی پی ایس لے لیا ہے جس پر ہفتہ وار بیک اپ لینا شروع کر دیا ہے۔اس دوران بہت کچھ سیکھنے کو ملا ۔ اللہ کے کرم سے اب امید ہے اگلی دفعہ ایسے کسے حادثے سے بچنے میں مدد ملے گی۔