پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن لمیٹیڈ نے   یکم مئی سے اتوار کے دن آن نیٹ یعنی پی ٹی سی ایل اور وی فون پر کی جانے والی تمام کالز مفت کر دی ہیں۔
یہ آفر محدود مدت 2 ماہ کے لئے دی گئی ہے۔


جہاں پی ٹی سی ایل نے اپنے صارفین کو یہ آفر دی ہے وہاں پی ٹی سی ایل نے تحفے میں  لائن رینٹ کو 174 روپے ماہانہ سے بڑھا کر 199 روپے کر دیا ہے۔ اور یہ آفر یکم مئی سے تمام پی ٹی سی ایل صارفین  کے لئے ایکٹو کر دی جائے گی۔
جبکہ پی ٹی اے قوانین کے مطابق کوئی بھی ایسی کمپنی جو اس کے دائرہ کار میں آتی ہے۔ اپنی کسی بھی سہولت کو ایک ماہ کی پیشگی اطلاع کے بغیر بند نہیں کر سکتی ہے۔ اور نا ہی ٹیرٖف میں تبدیلی ایک ماہ کی پیشگی اطلاع سے پہلے کر سکتی ہے۔
لیکن پی ٹی اے ابھی تک اپنے بنائے ہوئے قوانین پر عمل درآمد کرانے میں ناکام ہے۔ ماضی میں بھی اسی طرح کی کئی بے ضابطگیاں سامنے آئی ہیں۔ جیسے موبائل کمپنیز کا بغیر صارفین کو اطلاع کئے ایس ایم ایس پیکجز کو بند کر دینا۔ وغیرہ

پی ٹی سی ایل نے صارفین کے علم میں لائے بغیر یہ پیکج یکم مئی سے لاگو کرنا ہے ۔ اس میں صارفین کو یہ سہولت نہیں ہو گی کہ وہ پرانے لائن رینٹ پلان پر رہے یا نئے پر منتقل ہو سکے۔
جبکہ کمپنی کا کہنا ہے کہ 174 روپے ماہانہ لائن رینٹ یہ دو ماہ کی آفر ختم ہو نے کے بعد دوبارہ فعال ہو جائے گا۔

By فخرنوید

قابلیت: ایم ایس سی ماس کمیونیکیشن بلاگز: پاک گلیکسی اردو بلاگhttp://urdu.pakgalaxy.com ماس کمیونیکیشن انگلش بلاگ http://mass.pakgalaxy.com ای میل:[email protected]

Leave a Reply

Your email address will not be published.