پی ٹی سی ایل نے 1 ایم بی ڈی ایس ایل یوزر کی سپیڈ دگنا کر دی
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن لیمیٹیڈ نے اپنے تمام موجودہ اور نئے 1 ایم بی پی ایس صارفین کے کنکشنز کو 2 ایم بی پی ایس پر اپ گریڈ کر دیا ہے۔ یہ بات پی ٹی سی ایل ترجمان نے 18 اپریل 2011 کو بتائی ہے۔
پی ٹی سی ایل نے یہ ڈی ایس ایل پیکج 1 ایم بی پی ایس جو کہ پہلے 1199 روپے ماہانہ میں مل رہا تھا اب اسی قیمت میں اپنے صارفین کو 2 ایم بی پی ایس کا مزہ لوٹنے کا موقع فراہم کیا ہے۔
یہ سہولت جو کہ جنوری 2011 میں صارفین کے لئے خود کار نطام کے تحت دی گئی تھی۔ تین ماہ کی مدت کے لئے تھی۔ جو کہ 18 اپریل 2011 بنتی ہے۔
اس کے بعد صارف چاہے تو 1246 پر کال کر کے اپنی سروس کو واپس 1 ایم بی پی ایس کروا سکتا ہے۔
پی ٹی سی ایل کے موجودہ پیکجز کی تفصیل کچھ اس طرح ہے۔
1Mb @Rs 1,199
2Mb @Rs 1,499
4Mb @Rs 1,999
6Mb @Rs 4,999
8Mb @Rs 6,999
10Mb @Rs 9,999
پی ٹی سی ایل اپنے صارفین کو 200 روپے ماہانہ رینٹ پر وائی فائی راوٹرز بھی فراہم کر رہا ہے۔