پاکستان میں توانائی کے بحران کی وجہ سے پنجاب حکومت نے ایک دفعہ نوٹیفکیشن جاری کیا تھا کہ موبائل کمپنیز اپنے ٹاورز کو شمسی توانائی یا کسی متبادل توانائی کے زریعے چلائیں۔لیکن اس نوٹیفکیشن کا کوئی خاطر خواہ اثر نہیں پڑا تھا۔ اب جبکہ توانائی بحران پھر سے سر اٹھا رہا ہے تو بڑی موبائل کمپنیز نے اپنے ٹاورز کو مشترکہ طور پر استعمال کرنے کے لئے ایک معاہدے پر دستخط کئیے ہیں۔
موبی لنک اور یو فون نے اپنے ٹاورز کو مشترکہ طور پر استعمال کرنے کے لئے گزشتہ روز معاہدے پر دستخط کئے۔
یہ معاہدہ موبی لنک ہاوس میں صدر و چیف ایگزیکٹو آفیسر موبی لنک جناب رشید خان اور صدر و چیف ایگزیکٹو آفیسر یو فون جناب عبد العزیز کے درمیان طے پایا۔
مزید تفصیل کے لئے اس ربط پر کلک کریں۔