صارفین کی معلومات بڑھانے کے لئے جاز کی انسائیکلو پیڈیا آفر
موبی لنک اپنے 30 ملین سے زیادہ موجودہ صارفین کو ان کے سیل فونز پر معلومات اور علم کے خزانہ تک رسائی دے رہا ہے۔ اس سہولت کے لئے موبی لنک ان اب نئی سروس جاز انسائیکلو پیڈیا شروع کی ہے۔
اس کی مدد سے صارفین اپنے سیل فونب کے زریعے جاز انسائیکلو پیڈیا کی ڈیٹا بیس تک رسائی حاصل کر سکے گا۔اگر کسی صارف کو کوئی معلومات یا کوئی چیز جاننا ہو گی تو اسے اب کسی کمپیوٹر یا کتاب کو کھولنے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی بلکہ وہ اپنے سیل فون کی زریعے صرف ایک میسج جاز انسائیکلو پیڈیا کو بھیجیں گے اور جاز کی انسائیکلو پیڈیا سروس کے زریعے ان کو اس کا جواب تفصیل سے مل جائے گا۔
اس سروس کے
تحت بھیجے گئے کسی بھی سوال کا جواب جاز انسائیکلو پیڈیا 15 منٹ کے اندر اندر جواب دے گا۔
آپ اپنے سوال کو ایس ایم ایس میں لکھ کر صرف 8889 پر ایس ایم ایس کریں گے اور جاز انسائیکلو پیڈیا اس سوال کا اپنی ڈیٹا بیس میں جواب تلاش کر کے فوری آپ کو جواب میسج کر دے گا۔
اگر آپ کے سوال کا جواب ڈیٹا بیس یا انٹرنیٹ پر موجود نہیں ہو گا تو وہ سوال جاز ایجنٹ کو بھیج دیا جائے گا۔اور وہ ایجنت اس سوال کا جواب خود تلاش کر کے ایس ایم ایس کرے گا اس دوران جب تک جواب نہیں ملتا آپ کو ایک ایس ایم ایس ملے گا کہ آپ کے سوال کے متعلق تلاش کی جا رہی ہے۔
یہ سہولت استعمال کرنے کے چارجز 5 روپے بغیر ٹیکس ہیں۔