انٹرنیٹ جو اب وسیع سے وسیع تر ہوتا جا رہا ہے۔ جوں جوں انفارمیشن ٹیکنالوجی  ترقی کر رہی ہے۔ لوگوں کا اس طرف رجحان بڑھتا جا رہا ہے۔ روز روز نئی ٹیکنالوجی وضع ہو رہی ہے۔ انٹرنیٹ پر علم حاصل کرنے والوں کو مفت تعلیمی مواد حاصل ہوتا ہے تو ساتھ اس کے انہیں کچھ مواد خریدنا پڑتا ہے۔اسی طرح مختلف کام سر انجام دینے کے لئے مختلف سافت وئیرز کی ضرورت پڑتی ہے۔ جو کچھ تو مفت ہوتے ہیں لیکن کچھ سافٹ وئیرز قیمتاً انٹرنیٹ پر دستیاب ہوتے ہیں۔

اسی طرح کچھ لوگوں کومفت کی فلمیں اور ڈرامے وغیرہ ڈاون لوڈ کرنے کا شوق ہوتا ہے۔ بچوں کو چونکہ ویڈیو گیمز وغیرہ کا شوق ہوتا ہے تو کچھ لوگ تو مارکیٹ سے جا کر سی ڈیز یا ڈی وی ڈیز پر موجود گیمز خرید لیتے ہیں۔ لیکن جن کے پاس انٹرنیٹ کی سپیڈ اچھی ہوتی ہے یعنی وہ ڈی ایس ایل استعمال کر رہے ہوتے ہیں ان  کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ انٹرنیٹ سے ہی کوئی ویب سائیٹ ڈھونڈیں اور وہاں سے اپنی پسند کی گیمز ڈاون لوڈ کر لیں۔

زیادہ تر یہ ہوتا ہے کہ وہ مواد جو قیمتاً انٹر نیٹ پر موجود ہوتا ہے لوگ اسے  فری فائل ہوسٹنگ سرور پر اپ لوڈ کر دیتے ہیں۔ جہاں سے مختلف لوگ بوقت ضرورت انہیں ڈاون لوڈ کر سکتے ہیں۔

ایسے ربط یعنی لنک کچھ عرصہ تک ہی کارآمد رہتے ہیں۔ کیونکہ ایسی قیمتاً چیزیں یعنی فائلیں اس ہوسٹنگ سرور کی پالیسی کے خلاف ہوتی ہیں۔ متعلقہ کمپنی ایسی فائل کی ہوسٹنگ کے خلاف شکایت کر کے ایسی فائل حذف کروا دیتی ہے۔

لیکن میں یہاں آج آپ کو ایسی ہی کچھ فائل ہوسٹنگ سائیٹس سے فائل مفت میں ڈاون لوڈ کرنے کا طریقہ بتانے کی کوشش کرتا ہوں۔

جیسا کہ

  • Rapidshare.com (+ premium)
  • MegaUpload.com & MegaVideo.com
  • Megarotic.com & Sexuploader.com
  • NetLoad.in
  • MediaFire.com
  • Hotfile.com
  • FileFactory.com
  • Filebase.to
  • Uploaded.to
  • DepositFiles.com
  • Share-online.biz
  • Storage.to
  • Uploading.com
  • Egoshare.com
  • Easy-share.com
  • Letibit.net
  • File2Box.com
  • Shareator.com
  • Kewlshare.com
  • SaveFile.com
  • 4shared.com
  • Load.to
  • UploadBox.com
  • UGotFile.com
  • FileUpload.net
  • Uppit.com
  • FileFlyer.com
  • EasyShare.ws
  • Freakshare.net
  • UploadLine.com
  • Picasa.google.com
  • YouTube.com (video)

وغیرہ

ایسی سائیٹس سے فائل ڈاون لوڈ کرنے کے لئے ٹول استعمال کیا جاتا ہے جس کا نام ہے فری ریپڈ ڈاون لوڈر اسے استعمال کرکے ہم اب تک کی موجود تمام فائل ہوسٹنگ سرورز سے فائلز کو با آسانی ڈاون لوڈ کر سکتے ہیں۔

 

 

فری ریپڈ ڈاون لوڈر کو ڈاون  کرنے

کے لئے آپ مندرجہ بالا ربط پر کلک کریں۔

 

یہاں سے فائل ڈاون لوڈ کرنے کے بعد اسے انسٹال کرنے سے پہلے آپ کے آپریٹنگ سسٹم پر جاوا انسٹال ہونا ضروری ہے۔ جاوا ڈاون لوڈ کرنے کے لئے اس ربط پر کلک کر یں۔ بہتر ہے اسے ڈاون لوڈ کر کے

انسٹال کر لیں اور پھر فری ریپڈ ڈاون لوڈر کی انسٹالیشن شروع کریں۔

جب فری ریپڈ ڈاون لوڈر انسٹال ہو جائے تو اسے رن کرنے پر ایسی سکرین آپ کو سامنے نظر ٓئے گی۔

اس سافٹ وئیر میں لنک شامل کرنا انتہائی آسان ہے۔ جب یہ پروگرام رن کیا ہوا ہو۔ اور آپ جونہی کسی فری فائل ہوسٹنگ سرور کا ربط کاپی کریں گے تو یہ پوپ اپ ہو کر آپ کے سامنے اس ربط کو لے کر پیش ہو گا جسے آپ نے قبول  یا مسترد کرنا ہے۔

یا آپ اوپر موجود تصویر میں + کے نشان پر کلک کر کے کود سے ربط شامل رک سکتے ہیں۔

کچھ ہوسٹنگ سائیتس سے ڈاون لوڈ شروع ہونے سے پہلے کیپچا کی اینٹری کرنا ضروری ہوتی ہے ۔ اس اینٹری کو آپ خود اس میں درج کریں گے۔

 

 

By فخرنوید

قابلیت: ایم ایس سی ماس کمیونیکیشن بلاگز: پاک گلیکسی اردو بلاگhttp://urdu.pakgalaxy.com ماس کمیونیکیشن انگلش بلاگ http://mass.pakgalaxy.com ای میل:[email protected]

Leave a Reply

Your email address will not be published.