سرچ انجن آپٹیمائزیشن کے بارے میں تقریباً تمام ہی احباب واقف ہوں گے جنہیں نہیں معلوم انہیں یہاں بتاتا چلوں کہ آپ لوگ اپنی ویب سائیٹ یا بلاگ یا کسی بھی ویب صفحہ پر وزیٹرز کو لانے کے لئے ای میل کے زریعے ، فیس بک سٹیٹس یا چیٹ کے زریعے یو آر ایل یعنی کہ صفحہ کا ربط بھیجتے ہیں۔ جس سے آپ لوگوں کے ویب صفحہ پر وزیٹرز کی تعداد میں اضافہ ہوتا ہے۔
لیکن آپ چوبیس گھنٹے بیٹھ کر یہ کام نہیں کر سکتا اور زیادہ لوگوں تک رسائی حاصل نہیں کر پاتے۔ اس مقصد کے لئے کہ وزیٹرز آپ کے ویب صفحہ تک رسائی حاصل کر سکیں آپ کو اپنی سائیٹ کو ایسا بنانا ہوتا ہے یا کچھ ایسے کام کرنا ہوتے ہیں جس کی مدد سے سرچ انجن یعنی گوگل ، بنگ یا آسک پر جو لوگ کوئی تلاش یعنی سرچ کریں تو وہ آپ کی سائیٹ تک رسائی حاصل کر سکیں۔ عموماً دیکھا گیا ہے زیادی تر لوگ سرچ کے نتیجہ میں حاصل ہونے والے لنک جو پہلے صفحہ پر موجود ہوتے ہیں انہیں ہی دیکھتے ہیں۔ اس کے لئے آپ کو بھی ایسی تکنیک استعمال کرنا پڑے گی کہ آپ لوگوں کا کا ویب پیج کا ربط بھی پہلے صفحہ پر نہیں تو کم از کم پہلے تین صفحوں پر موجود ہو۔
اس مقصد کے لئے گوگل ویب ماسٹر ٹول بہت کارآمد ہے جس کی مدد سے آپ اپنی سائیٹ کو اس میں شامل کر کے اس کے تجزیاتی اعداد و شمار کی مدد سے سائیٹ کی رینکنگ اور تکنیک کو بہتر بنا سکتے ہیں۔
گوگل ویب ماسٹر ٹول استعمال کرنے کے لئے اس ربط پر کلک کریں۔
اس کے ساتھ آپ گوگل پلس پیجز کی مدد سے بھی سرچ انجن میں نمایا ں مقام حاصل کر سکتے ہیں۔
جیسا کہ پاک گلیکسی بلاگ کا پیج بنا ہوا ہے۔ جو اس ربط پر موجود ہے۔
گوگل پلس پیجز بنانے کے لئے آپ اس ربط پر کلک کر سکتے ہیں۔
فیس بک کے پیجز بھی نہایت کارآمد ہیں۔
انٹرنیٹ کی دنیا میں سوشل میڈیا میں فیس بک نے جو مقام حاصل کیا ہے۔ اس کے بعد اس کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا ہے۔ اور ایک مناسب وزیٹرز کی تعدادحاصل کی جا سکتی ہے۔
فیس بک پر پیج بنانے کے لئے اس ربط کو استعمال کریں۔
اگلے مراسلوں میں آپ کو درج ذیل چیزوں کے بارے میں تفصیل سے بتایا جائے گا کہ انہیں آپ کیسے استعمال کر سکتے ہیں۔
۔1۔گوگل ویب ماسٹر ٹولز پر کلک کر کے مکمل مضمون پڑھیں۔
۔2۔ گوگل پلس پیج بنانا
۔3۔فیس بک پیج بنانا
۔4۔گوگل پلس پیج کی مدد سے سرچ انجن تلاش کے نتیجہ میں آپ کے لنک کے ساتھ آپ کی تصویر کیسے دکھائی جائے