اوپر دکھائی گئی تصویر میں کسی نے بڑی محنت سے دیہاتی زندگی کے مختلف اسلوب کو اُجاگر کیا ہے جس میں سب سے نیچے سے اوپر ایک بیل گاڑی دکھائی گئی ہے جس پر سامان اور جانوروں کے لئے چارہ لایا جاتا ہے۔ اس کے بعد روٹی پکانے کے لئے ایک تندور دکھایا گیا ہے۔
پھر اُوپلوں کو ذخیرہ کرنے کے لئے ایک سٹور دکھایا گیا ہے جس کے ساتھ چودھری صاحب بیٹھ کر حقہ کے کش لگا رہے ہیں۔اس کے علاوہ ایک عدد مٹی کا بنا ہوا واٹر کولر دکھایا گیا ہے اس کے ساتھ ہی دہی سے لسی بنانے کے لئے چاٹی اور مدہانی دکھائی گئی ہے۔اس سے اوپر نظر دوڑائین تو ہمیں کھانا پکانے کے لئے چولہا نظر آئے گا اور ایک طرف آپ ہینڈ پمپ دیکھ سکتے ہیں جسے پنجابی میں نلکا کہا جاتا ہے پانی نکالنے کے لئے
الغرض اس ماڈل یا نمونے میں دیہاتی زندگی کے رہن سہن کے اطوار کا احاطہ کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔