بھارتی شہر کوچی میں ایک ایسی شادی ہوئی ہے جس میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کا استعمال بہت خوبصورتی سے کیا گیا ہے۔ اور ایک ایسا شادی کارڈ بنایا گیا ہے۔ جو میں مزاح اور انفارمیشن کا ملاپ ہے۔
یہ شادی تھی میگنا بھٹ اور انوپ مینن کی جو ایک آفس میں کام کرتے تھے۔ اور آخر کار 16400 فون کالز اور اسی طرح لگ بھگ 36500 ایس ایم ایس کے تبادلے کہ بعد انہوں نے مارچ 2012 میں شادی کی ہے۔
انہوں نے اس مقصد کے لئے جو ایک شادی کارڈ ڈیزان کروایا اس میں تمام انفارمیشن موجود تھی۔اور یہ شادی کارڈ ایک صفحہ کی ویب سائیٹ پر مشتمل ہے۔ جسے بہت خوبصورتی کے ساتھ گرافک کی مدد سے ڈیزائین کیا گیا تھا۔
اس ایک صفحے کی منفرد ویب سائیٹ کا نام ہے۔
اس شادی کارڈ پر انہوں نے وہ تمام تفصیل دی ہے کہ آپ نے شاید کے مقام پر کب کیسے پہنچنا ہے۔ فارغ وقت میں کیا کرنا ہے۔ شادی میں کھانا کیا ہو گا۔
فیس بک پر بھی اس ویب سائیٹ نے دھوم مچائے رکھی تھی۔ اور ہزاوروں کی تعداد میں لائک حاصل کئے۔