وارڈ ٹیل نے 20 مئی 2011 سے اپنی ہیلپ لائن پر کی جانے والے کالز کے چارجز میں 50 فی صد تک اضافہ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
اس 50 فی صد اضافے کے بعد اب وارد ہیلپ لائن پر کی جانے والی ہر کال 1.50 روپے فی منٹ پلس ٹیکس چارج ہوا کرئے گی۔
وارد ٹیل پاکستان میں تیسرا بڑا سیلو لر نیٹ ورک ہے جس نے اب اپنی ہیلپ لائن پر کال چارجز کو بڑھایا ہے ۔ اس سے پہلے موبی لنک اور ٹیلی نار سیلو لر کمپنیز نے کچھ
ماہ پہلے اپنی ہیلپ لائن چارجز میں 100 فی صد تک اضافہ کیا تھا۔
موبی لنک سیلو لر کمپنی نے گزشتہ سال ماہ نومبر میں اپنی ہیلپ کال چارجز کو ۲ روپے کر دیا تھا۔ جبکہ ٹیلی نار نے اپریل 2011 میں ہیلپ لائن چارجز کو 2 روپے کیا ہے۔
یوں موبی لنک ہیلپ لائن پر کی جانے والی کال بشمول ٹیکس 2.42 روپے میں چارج ہو گی جبکہ ٹیلی نار ہیلپ لائن پر کی جانے والی کال2.79 روپے بشمول ٹیکس چارج ہو گی۔
جبکہ وارد ہیلپ لائن پر کی جانے والی کال کے چارجز بشمول 19.5 فی صد ٹیکس اب چارجز 1.80 روپے ہوں گے۔
ابھی تک اس زونگ اور یوفون ہیلپ لائن چارجز بڑھانے کی دوڑ میں پیچھے ہیں۔