سینٹ او ایس 6 کی انسٹالیشن کرنے لئے آپ نے جس میڈیا پر اس کا آئی ایس او امیج برن کیا تھا اسے اپنی مشین کے ساتھ لگائیں اگر یو ایس بی سے کرنا ہے تو یو ایس بی پلگ ان کریں اور اگر ڈی وی ڈی ہے تو اسے ڈی وی ڈی روم میں انسرٹ کر کے سسٹم کو اس ڈرائیو سے بوٹ کروا ئیں تو آپ کو درج ذیل تصویر کی طرح سکرین نظر آئے گی۔ آپ اینٹر کی پریس کر دیں۔
centos-1

اس کے بعد درج ذیل سکرین نظر آئے گی۔ آپ کو میڈیا چیک کروانے کی ضرورت نہیں ہے۔اسے سکپ کروادیں۔
centos-2
اس کے بعد جو یہ سکرین نظر آئے گی تو آپ نیکسٹ کر دیں۔

centos-3

اب اس تصویر کے مطابق آپ اپنی مطلوبہ لینگوئج یعنی زبان منتخب کر کے  نیکسٹ پر کلک کر دیں۔

centos-4

اس مرحلے کے بعد درج ذیل سکرین کے مطابق کی بورڈ لے آوٹ  لینگوئیج کو منتخب کریں۔

centos-5

اب چونکہ آپ نے مشین کے اندر موجود سٹوریج ڈرائیو کو استعمال کرنا ہے آپ بنیادی سٹوریج ڈرائیو کو ہی منتخب کریں۔ اگر آپ نے کسی بیرونی سٹوریج ڈرائیو کو استعمال کرنا ہے تو دوسری آپشن استعمال کریں۔

centos-6

اگر تو ڈسک ڈرائیو جہاں پر انسٹالیشن کر رہے ہیں  آپ کا کوئی ضروری مواد پہلے سے موجود نہیں ہے تو آپ ہاں یعنی یس پر کلک کر کے آگے بڑھ جائیں۔

centos-7

اپنی مشین کے لئے ایک ہوسٹ نیم کچھ اس طرح سے کوئی بھی منتخب کر لیں۔

centos-8

اس سے اگلے مرحلے میں اپنا وقت کا زون یعنی علاقہ منتخب کر لیں۔

centos-9

اس کے بعد اگلے مرحلے میں آپ روٹ صارف یعنی یوزر کو پاسورڈ  لگائیں ۔ لینکس میں روٹ یوزر ایڈمنسٹریٹر کی حیثیت رکھتا ہے۔ لہذا اس کا پاسورڈ اسی حساب سے رکھیں اور یاد رکھین۔

centos-10

انسٹالیشن شروع ہونے سے پہلے یہ مرحلہ آئے گا یہاں پر ساری ڈسک کو استعمال کریں اور سب سے نیچے موجود آپشن ر کلک کریں۔ جس کی مدد سے آپ ڈسک کی مختلف پارٹیشنز کر سکیں گے۔

centos-11

اس مرحلے پر مختلف پرٹیشنز کو بنا سکتے ہیں۔ جس میں سب سے پہلی روٹ  / اس کے بعد ہوم یعنی

/home

اور پھر

swap

اس طرح آپ مختلف پارٹیشنز کرنے کے بعد انسٹالیشن کے لئے آگے بڑھ جائیں گے۔

centos-12centos-13centos-16

اس کے بعد نیکسٹ پر کلک کریں تو وہ ڈسک فارمیٹ کی آپشن دے گا اور آپ ڈسک کو فارمیٹ کر دیں۔

centos-17

کلک کر  نے کے بعد کچھ اس طرح سے آپشن آئے گی۔

‘Write Changes to Disk’

آپ اس کو بھی اوکے کر کے آگے بڑھین۔

centos-18

نیکسٹ پر کلک کرنے کے بعد ڈیفالٹ سیٹنگز کی مدد سے ہی انسٹالیشن کریں۔

centos-19

اب اگلی سکرین پر آپ سینٹ او ایس کے لئے مطلوبہ سافٹ وئیرز کو منتخب کر کے انسٹالیشن کو جاری رکھیں۔ اگر آپ کم سے کم انسٹالیشن پیکجز انسٹال کرنا چاہتے ہیں تو آپ سکریں کے مطابق انتخاب کر کے آگے بڑھ جائیں۔

centos-20

اگر تو آپ نے “Customize now”

کر کے انسٹالیشن شروع کی تھی تو انسٹالیشن کے وقت سکرین کچھ اس طرح نظر آئے گی۔

centos-21

انسٹالیشن مکمل ہو نے کے بعد یہ سکرین نظر آئے گی اور آپ  ری بوٹ پر کلک کر نے کے بعد  مشین کو ری بوٹ کر لیں۔

centos-22

ری بوٹ ہونے کے بعد آپ کو سکریں پر اس طرح لاگ ان نظر آئے گا۔

centos-23

نوٹ: اگر آپ سیکھنے کے بالکل پہلے مرحلوں میں ہیں تو آپ اسٹالیشن کے وقت کوئی ڈیسکٹاپ پیکج بھی انسٹال کر لیں تو آپ کمانڈ لائن انٹر فیس کی بجائے  جی یو آئی یعنی گرافیکل انٹر فیس کی مدد سے بھی کام کر سکیں گے۔

By فخرنوید

قابلیت: ایم ایس سی ماس کمیونیکیشن بلاگز: پاک گلیکسی اردو بلاگhttp://urdu.pakgalaxy.com ماس کمیونیکیشن انگلش بلاگ http://mass.pakgalaxy.com ای میل:[email protected]

Leave a Reply

Your email address will not be published.