سافٹ وئیر لیول پر ورچولائزیشن ٹولز:

سافٹ وئیر لیول پر ورچولائزیشن کے لئے ایک سافٹ وئیر ایمولیٹر سسٹم کی کمپیوٹنگ فنکشنز کو ڈپلیکیٹ کر دیتا ہے اور یوں ہم ایک سسٹم کے اندر اسی سسٹم کے کمپیوٹنگ فنکشنز کو استعمال کرتے ہوئے ایک دوسرا سسٹم بن جاتا ہے جس پر آپریٹنگ سسٹم انسٹال کر لیا جاتا ہے۔ اس سسٹم کے اندر سافٹ وئیر لیول پر کی جانے والی ورچولائیزیشن کی مدد سے نئی مشین یعنی سسٹم ایک الگ تھلگ سسٹم ہوتا ہے جس کو ایڈمن کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے اس کو ری اسٹارٹ کیا جا سکتا ہے۔ ری اسٹارٹ کرنے کے لئے پہلے سسٹم کو ری اسٹارٹ کرنے ضرورت پیش نہیں آتی ہے۔

اس کے لئے ہم دو قسم کے مقبول عام سافٹ وئیرز استعمال کر سکتے ہیں۔
ورچوئل پی سی (یہ سافٹ وئیر مائیکرسافٹ کی پراڈکٹ ہے)


وی ایم وئیر پلیئر ( یہ سافٹ وئیر وی ایم وئیر والوں کی پراڈکٹ ہے۔)

ہارڈ وئیر لیول ورچولائزیشن ٹولز:
ہارڈ وئیر لیول پر ورچولائزیشن میں جو ورچول مشینیں بنائی جاتی ہیں۔اس طرح بنائی گئی مشین اصلی مشین کی طرح کام کرتی ہے۔ مثال کے طور پر اگر کمپیوٹر پر مائیکروسافٹ ایکس پی چل رہی ہے تو ہو سکتا ہے اسی کمپیوٹر پر بنائی گئی مشین پر میک آپریٹنگ سسٹم چل رہا ہو یا لینکس چل رہی ہو۔
ہارڈوئیر ورچولائزیشن میں ہوسٹ مشین سے مراد اصلی مشین یعنی مین کمپیوٹر لیا جاتا ہے۔ جس کی ورچولائزیشن کی جاتی ہے۔ اور اس مین کمپیوٹر پر بنائی جانے والی ورچوئل مشین کو گیسٹ مشین کہا جاتا ہے۔ ہوسٹ اور گیسٹ کی اصطلاع سے ہم ان دونوں مشینوں میں پر استعمال ہونے والے آپریٹنگ سسٹم یا سافٹ وئیرز میں فرق کر سکتے ہیں۔وہ سافٹ وئیر یا فرم وئیر جس کی مدد سے ہوسٹ مشین پر ورچوئل مشین بنائی جاتی ہے۔ وہ ہائپر وائزر یا ورچوئل مشین ما نیٹر کہلاتا ہے۔
ہارڈوئیر لیول پر ورچولائزیشن کے لئے درج ذیل ٹولز استعمال کئے جاتے ہیں۔
1. اوپن وی زیڈ Open VZ
2۔ زین Xen

1. اوپن وی زیڈ Open VZ
OpenVZ لینکس کے لئے کنٹینر کی بنیاد پر virtualization کرتا ہے. OpenVZ سرور پر ایک سے زیادہ محفوظ الگ تھلگ کنٹینر (یعنی VEs یا VPSs کے طور پر جانا جاتا ہے)بناتا ہے۔ اور اس بات کو ممکن بناتا ہےان الگ تھلگ کنٹینر میں موجود سافٹ وئیرز یعنی آپریٹنگ سسٹم آپس میں کنفلکٹ نہ ہوں۔ ہر کنٹینر کی کارکردگی اور بالکل مکمل سرور کی طرح ہوتی ہے، ہر کنٹینر پر ہوسٹ سرور سے آزاد ہوتا ہے اس کو جب چاہیں ری بوٹ کر سکتے ہیں اور ایڈمن تک رسائی، صارفین، آئی پی ایڈریس، فائلیں، اپلیکیشنز، نظام لائبریریوں اور فائلوں کو ترتیب میں رکھتا ہے. اور ایک مکمل سرور کے طور پر افعال سر انجام دیتا ہے۔ اوپن وی زیڈ کی مدد سے ہم صرف لینکس کے لئے ہی ورچولائزیشن کر سکتے ہیں۔

2۔ زین Xen

زین Xenایک طاقتور اور وسیع البنیاد مفت پلیٹ فارم ہے جس کی مدد سے ہم ایک معیاری ورچولائزیشن سر انجام دے سکتے ہیں۔ اوپن وی زیڈ کی نسبت Xen کی مدد سے کی جانے والے ورچولائزیشن بہت بہتر ہے۔ یہ تقریبآ ہر قسم کے آپریٹنگ سسٹم جن میں لینکس ، ونڈز اور سولیرس وغیرہ شامل ہیں کی ورچولائزیشن میں مدد دیتا ہے۔

 

By فخرنوید

قابلیت: ایم ایس سی ماس کمیونیکیشن بلاگز: پاک گلیکسی اردو بلاگhttp://urdu.pakgalaxy.com ماس کمیونیکیشن انگلش بلاگ http://mass.pakgalaxy.com ای میل:[email protected]

Leave a Reply

Your email address will not be published.