ورچوئل مشین (مجازی مشین)
ورچوئل مشین ایسی مشین ہوتی ہے جس کو ایک عام آپریٹنگ سسٹم کے اندر اندر مکمل طور پر الگ تھلگ آپریٹنگ سسٹم کی تنصیب یعنی انسٹالیشن کرنا ہے۔
ایک سسٹم کے اندر مزید الگ تھلگ سسٹمز انسٹال کرنے کے عمل کو ورچولائزیشن
(virtualization)
ایسی تمام ورچوئل مشینوں کو ہم مکمل طور پر ایڈمن کے طور پر استعمال کر سکتے ہیں۔ ان کو ہم آف یا ری اسٹارٹ بنا مین سسٹم کو ری سٹارٹ کئے۔
ورچولائزیشن دو طرح سے ہوتی ہے۔
- سافٹ وئیر لیول ورچولائزیشن
- ہارڈ وئیر لیول ورچولائزیشن
- سافٹ وئیر لیول ورچولائزیشن:
سافٹ وئیر لیول پر ورچولائزیشن کے لئے ایک سافٹ وئیر ایمولیٹر سسٹم کی کمپیوٹنگ فنکشنز کو ڈپلیکیٹ کر دیتا ہے اور یوں ہم ایک سسٹم کے اندر اسی سسٹم کے کمپیوٹنگ فنکشنز کو استعمال کرتے ہوئے ایک دوسرا سسٹم بن جاتا ہے جس پر آپریٹنگ سسٹم انسٹال کر لیا جاتا ہے۔ اس سسٹم کے اندر سافٹ وئیر لیول پر کی جانے والی ورچولائیزیشن کی مدد سے نئی مشین یعنی سسٹم ایک الگ تھلگ سسٹم ہوتا ہے جس کو ایڈمن کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے اس کو ری اسٹارٹ کیا جا سکتا ہے۔ ری اسٹارٹ کرنے کے لئے پہلے سسٹم کو ری اسٹارٹ کرنے ضرورت پیش نہیں آتی ہے۔
- ہارڈ وئیر لیول ورچولائزیشن:
ہارڈ وئیر لیول پر ورچولائزیشن میں جو ورچول مشینیں بنائی جاتی ہیں۔اس طرح بنائی گئی مشین اصلی مشین کی طرح کام کرتی ہے۔ مثال کے طور پر اگر کمپیوٹر پر مائیکروسافٹ ایکس پی چل رہی ہے تو ہو سکتا ہے اسی کمپیوٹر پر بنائی گئی مشین پر مایک آپریٹنگ سسٹم چل رہا ہو یا لینکس چل رہی ہو۔
ہارڈوئیر ورچولائزیشن میں ہوسٹ مشین سے مراد اصلی مشین یعنی مین کمپیوٹر لیا جاتا ہے۔ جس کی ورچولائزیشن کی جاتی ہے۔ اور اس مین کمپیوٹر پر بنائی جانے والی ورچوئل مشین کو گیسٹ مشین کہا جاتا ہے۔ ہوسٹ اور گیسٹ کی اصطلاع سے ہم ان دونوں مشینوں میں پر استعمال ہونے والے آپریٹنگ سسٹم یا سافٹ وئیرز میں فرق کر سکتے ہیں۔وہ سافٹ وئیر یا فرم وئیر جس کی مدد سے ہوسٹ مشین پر ورچوئل مشین بنائی جاتی ہے۔ وہ ہائپر وائزر یا ورچوئل مشین ما نیٹر کہلاتا ہے۔