پاکستان میں آب پاشی کا نظا م د نیا کا سب سے منفرد اور اچھا نظام پڑھا کرتے تھے۔ آجکل وہ حالات بھی نہیں کہ ہم وثوق سے یہ بھی کہہ سکیں کے ایک زرعی ملک ہونے کے ناطے ہمارا آب پاشی کا نظام بہترین نظام ہے۔ ہم نے تو بہترین نظام کو بھی تباہ و برباد کر دیا ہے۔ پاکستان کا تعلیمی نظام تو کبھی بہترین اور مثالی رہا ہی نہیں ہے روز بروز زوال پذیر ہو تا یہ تعلیمی نظام ہر سال مختلف تجربات کی بھینٹ چڑھتا ہے۔ کبھی اس میں یورپی اور کبھی امریکی تو کبھی دیسی نظام کا تڑکا لگا کر چلانے کی کوشش کی جاتی ہے۔ لیکن ڈھائی پات وہی۔

education system

پاکستان کے موجودہ نظام تعلیم میں بھی درجنوں قسم کے لیول ہیں۔ ہر سٹیٹس کے لوگوں کے لئے الگ تعلیمی نظام ہے۔ اسی طرح ہر صوبے کے لئے بھی مختلف تعلیمی نظام اور مختلف تدریسی مواد ہے۔پنجاب کا تدریسی نظام اور تعلیمی نظام دیگر صوبوں کی نسبت کافی حد تک جدید تقاضوں کے برابر ہے۔ لیکن یہاں بھی کچھ ایسی چیزیں شامل کر دی گئی ہیں کہ حیرانی ہوتی ہے اس نظام تعلیم پر کہ یہ سب کیا ہے؟ پہلی جماعت سے پانچویں تک ہم صرف سکول کے امتحانات میں شامل ہو کر اگلی کلاس میں ترقی پا لیتے تھے۔ کچھ جگہ پر تو پانوین کا بھی سرکاری امتحان دے کر اگلی کلاس میں ترقی ملتی تھی۔ لیکن زیادہ تر پرائیویٹ سکولوں میں ایسا کوئی نظام نہیں۔ جب حکومت نے مڈل کلاس کا امتحان لازمی قرار دیا کو وہ جو بچہ پاس کرے گا وہی نہم کلاس میں جا سکے گا تو یہ پرائیویٹ سکولوں کو قبول نہ ہوا اور وہ بھی ختم ہو گیا۔ اس کے بعد میٹرک کا امتحانی نظام آتا جس میں نہم اور دہم کا اب الگ الگ امتحان لیا جاتا ہے۔ اس کے بعد جو بچہ پاس ہوتا ہے وہ اگلی کلاس یعنی انٹرمیڈیٹ میں ترقی پاتا ہے۔ اور یہ ترقی صرف میٹرک کا امتحان پاس کرنے پر نہیں ملتی کیونکہ میٹرک کے امتحان پر انہیں یقین ہی نہیں ہوتا ہے۔ کہ بورڈ والوں نے نا جانے کیا چول ماری ہو۔ اس لئے پھر سے داخلہ ٹیسٹ کے نام پر بچوں کی قابلیت کو پرکھا جاتا ہے۔ جس میں کئی معصوم دل ٹوٹ جاتے ہیں۔ پھر اسی طرح بیچلر ڈگری اور ماسٹر ڈگری سے لے کر پی ایچ ڈی کی ڈگری کے لئے کئی امتحانات پاس کرنے کے بعد بھی یونیورسٹیوں کے امتحانی سسٹم کو رد کرتے ہوئے خود وہی یونیورسٹیاں نیٹ این اے ٹی ٹیسٹ کے نام پر طلبا سے نیا رزلٹ مانگ لیتی ہیں۔ اوہ اللہ کے بندو اگر آپ کو اپنے امتحانی طریقہ کار پر یقین نہیں ہے تو اس میں تبدیلی لاو اور اسے بہتر کرو۔ بجائے اس کے بچوں اور بوڑھوں سے بار بار مختلف امتحانات لو جس میں انہیں قابلیت دکھانی پڑے ۔ GAT, Adidas Homme nike air max 95 donna nike air max 2017 goedkoop nike air max flyknit Femme Nike Jordan 11 Future asics gel kinsei hombre New Balance buty damskie Maglia James Harden NAT,

By فخرنوید

قابلیت: ایم ایس سی ماس کمیونیکیشن بلاگز: پاک گلیکسی اردو بلاگhttp://urdu.pakgalaxy.com ماس کمیونیکیشن انگلش بلاگ http://mass.pakgalaxy.com ای میل:[email protected]

Leave a Reply to Anonymous Cancel reply

Your email address will not be published.