جب ہم نے کوئی ڈیٹا بیس کے متعلقہ ویب اپلیکیشن بنانا ہو یا کوئی سی ایم ایس اپنی ہوسٹنگ  پر انسٹال کرنا ہو تو ہمیں اس مقصد کے لئے مائی ایس کیو ایل ڈیٹا بیس بنانے کی ضرور ت پیش آتی ہے۔

اس کے لئے جب ہم اپنی ہوسٹنگ اکاونٹ کی سیٹنگ پر نظر ڈالتے ہیں تو ہمیں وہاں ایک عدد مائی ایس کیو ایل ڈیٹا بیسز کا بٹن نظر آتا ہے۔

جب ہم اس بٹن پر کلک کرتے ہیں تو ہمیں ایک نئے صفحہ پر درج ذیل قسم کی انفارمیشن  دینا پڑتی ہے۔

یہاں پر ڈ یٹا بیس کی اینٹریز کرنے کے بعد ہمیں ڈیٹا بیس میں مندرجہ ذیل  مواد حاصل ہوتا ہے۔

Hostname:

Database Username:

Database Password:

Database Name:

Hostname :

ہوسٹ نیم ہم عموماًlocalhost   ہی استعمال کرتے ہیں۔

کچھ ہوسٹنگ سرورز پر یہ مختلف ہو سکتا ہے۔ جو کہ ڈیٹا بیس بنانے سے ہمیں معلوم ہو جاتا ہے۔

اب اگر آپ نے اردو زبان کی کسی سی ایم ایس پر کام کرنا ہے تو اس کے لئے آپ پی ایچ پی ایڈمن کھولیں اور اس میں آ پ اپنی ڈیٹا بیس سلیکٹ کریں اور اس کے نیچے والے خانے سے کولیشن کو

utf8-unicode_c1 کر کے محفوظ کریں۔

 

 

 

By فخرنوید

قابلیت: ایم ایس سی ماس کمیونیکیشن بلاگز: پاک گلیکسی اردو بلاگhttp://urdu.pakgalaxy.com ماس کمیونیکیشن انگلش بلاگ http://mass.pakgalaxy.com ای میل:[email protected]

Leave a Reply

Your email address will not be published.