مقبول مائیکرو بلاگنگ ویب سائیٹ ٹوئٹر اپنی فوٹو شیئرنگ سروس شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے.

اس وقت اگر ٹوئٹر کے صارفین اپنی تصاویر شیئر کرنا چاہیں تو انہیں‌”ٹوئٹ پک” یا “وائی فراگ” جیسی تھرڈ پارٹی سروسز استعمال کرنا پڑتی ہیں، ان سروسز کے استعمال کے بعد صارفین کی تصاویر کے لنک ان کے ٹویٹس میں‌نظر آنے لگتے ہیں. ٹوئٹر کی نئی سروس بھی اسی طرح کام کرتے ہوئے ویب سائیٹ کی آمدنی میں‌اضافے کا باعث بنے گی. تصاویر کی شیئرنگ کے ٹوئٹر کا اپنی ایپلکیشنز کی مقبولیت میں‌اضافہ کرنے کی طرف ایک قدم ہے. ٹوئٹر کی اس سروس کے آغاز کے بعد مقبول سوشل ویب سائیٹ فیس بک اور ٹوئٹر میں‌مقابلہ سخت ہو جائے گا. ٹوئٹر اپنی اس سروس کے آغاز کا باقاعدہ اعلان کیلیفورنیا میں‌ہونے والی ڈی نائن کانفرنس میں کرے گی.

By فخرنوید

قابلیت: ایم ایس سی ماس کمیونیکیشن بلاگز: پاک گلیکسی اردو بلاگhttp://urdu.pakgalaxy.com ماس کمیونیکیشن انگلش بلاگ http://mass.pakgalaxy.com ای میل:[email protected]

Leave a Reply

Your email address will not be published.