آئی فون نے جہاں موبائل صنعت میں‌ایک انقلاب برپا کیاہے وہاں‌ویڈیو گیم کی دنیا میں بہت سی تبدیلیاں لانے کا باعث بنا ہے.

گنیز ورلڈ ریکارڈ نے ایپل کے آئی فون کو گیم کی تاریخ میں‌بہترین انقلاب قراردیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ آئی فون تمام گیمز ریکارڈ پر قبضہ جمالے گا. آئی فون زیادہ فروخت ہونے والے گیمنگ سسٹم میں‌سرفہرست ہے اور گزشتہ سال 24 جون یعنی لانچ ہونے کے پہلے دن 15 لاکھ آئی فون فروخت ہوئے تھے. ایپل کا ایپ سٹور ویڈیو گیم ڈاؤن لوڈ کرنے کے حوالے سے سر فہرست ہے .ستمبر 2010 میں‌ساڑھے تین لاکھ کے قریب گیم ایپ سٹور میں‌موجود تھیں. آئی پیڈ اور آئی فون سے سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کی جانے والی گیم پاپ کیپ پلانٹس بمقابلہ زیمبیز ہے جوکہ فروری میں‌فروخت کے لیے پیش کیے جانے کے پہلے 9 دن کے دوران 3 لاکھ گیم خرید کر ڈاؤن لوڈ کیا گیا.

By فخرنوید

قابلیت: ایم ایس سی ماس کمیونیکیشن بلاگز: پاک گلیکسی اردو بلاگhttp://urdu.pakgalaxy.com ماس کمیونیکیشن انگلش بلاگ http://mass.pakgalaxy.com ای میل:[email protected]

Leave a Reply

Your email address will not be published.