ورڈ پریس کی مدد سے پراکسی سائیٹ بنانا پراکسی کی مدد سے ہم بلاک شدہ انٹرنیٹ مواد کو استعمال کرنے کے قابل ہو سکتے ہیں۔ اس مقصد کے لئے پراکسی سرور اور پراکسی سائیٹس کا استعمال کیا جاتا ہے۔اگر حکومتی اجارہ داری کی وجہ سے کوئی ویب سائیٹ یا کسی سنسر شپ کی وجہ سے کوئی ویب سائیٹ بلاک کر دی جاتی ہیں۔ یا اگر کسی سائیٹ تک آپ کی فوری رسائی نہیں ہو پا رہی ہے۔ تو اس کے لئے پراکسی سائیٹس استعمال کی جا سکتی ہیں۔جیسا کہ پچھلے دنوں پاکستان میں فیس بک ، ٹویٹر اور یو ٹیوب وغیرہ کو وقتی طور پر بلاک کر دیا گیا تھا۔ اس تک رسائی کے لئے کسی پراکسی سائیٹ سے مدد لی جا سکتی تھی۔ یا ہم کسی پراکسی سرور کا استعمال کر سکتے ہیں۔ کچھ دفاتر میں ملازمین سے بہتر طور پر استفادہ کرنے کے لئے انٹرنیٹ پر عام استعمال کی سائیٹس کو بند کر دیا جاتا ہے تا کہ ملازمین کام پر توجہ دیں۔ ایسے لوگوں کے لئے بھی پراکسی سائیٹس کام آتی ہیں۔ یہاں میں ایک ایسی ہی پراکسی سائیٹ کی مثال پیش کروں گا۔ کے پراکسی ڈاٹ کام انٹرنیٹ کی دنیا میں لاکھوں کی تعداد میں مفت پراکسی سائیٹس موجود ہیں۔ لیکن اگر آپ چاہتے ہیں کہ اس پراکسی سائیٹ کا کنٹرول بھی آپ کے ہاتھوں میں ہو اور اس کے ساتھ آپ اپنی معلومات کسی تیسری پراکسی سائیٹ کو مہیا نہیں کرنا چاہتے تو اس کے لئے آپ خود سے ورڈ پریس کی مدد سے پراکسی سائیٹ بنا سکتے ہیں۔ اس مقصد کے لئے سب سے پہلے ایک ورڈ پریس انسٹال کر لیں۔ ورڈپریس سائیٹ کو پراکسی سائیٹ میں ڈھالنا: اس کے لئے آپ کو 3 عدد مراحل طے کرنا ہونگے جس کے بعد ایک منٹ میں آپ کی ورڈ پریس سائیٹ پراکسی سائیٹ میں تبدیل ہو جائے گی۔ مرحلہ 1:۔ سب سے پہلے چیک کر لیں کہ آپ نے ورڈ پریس کے پرمالنکس کو سیٹ کر لیا ہے۔ آپ اس کے لئے default پرمالنکس سیٹنگز کے علاوہ کوئی بھی آپشن استعمال کر سکتے ہیں۔ پرمالنکس سیٹنگز کے لئے آپ کو ورڈپریس ایڈمن سے درج ذیل ٹیب تک جانا ہو گا۔ WordPress admin dashboard, Nike Air Zoom Pegasus nike pas cher chaussures nike air max pas cher Adidas Zx 700 soldes Fjällräven Kånken Salu Air Jordan 13 Donna choose Settings -> Permalinks مرحلہ 2:۔ اس کے بعد آپ ورڈپریس ایڈمن ڈیش بورڈ سے Plugins کی آپشن میں داخل ہو جائیں ۔ اور اس میں Add New پر کلک کریں۔ اور یہاں سر یعنی تلاش کے خانے میں Repress کو تلاش کر لیں۔ اس سے ورڈپریس کی گیلری میں موجود یہ پلگ ان سامنے آجائے گا۔ اسے انسٹال کرنے کے بعد اسے ایکٹیویٹ کر لیں۔   مرحلہ 3:۔ اس مرحلہ میں آپ کو ایک ویب سائیٹ ڈومین کی وائیٹ لسٹ بنانا ہو گی۔ جو آپ کی سائیٹ پراکسی سے رسائی دے سکیں۔ اس کے لئے آپ پہلے Settings میں داخل ہوں اور وہاں سے Repress پلگ ان کے آپشن میں جا کر ڈومین نیم شامل کر دیں۔ اور اس کے بعد ا س وائیٹ لسٹ کو محفوظ کر لیں۔   اب آپ کی مطلوبہ پراکسی سائیٹ تیار ہے۔ اب اس سائیٹ کو اوپن کرنے کے لئے آپ کے پاس ربط کچھ اس طرح سے بنے گا۔ http://domainname.com/Repress Permalink جیسا کہ اوپر دکھائی گئی تصویر میں ہم نے اس Repress پرما لنک pg رکھا تھا۔ http://proxy.pakgalaxy.com/pg ورڈپریس کی مد د سے بنائی گئی یہ پراکسی سائیٹ سرچ انجنز کے لئے NoIndex,

By فخرنوید

قابلیت: ایم ایس سی ماس کمیونیکیشن بلاگز: پاک گلیکسی اردو بلاگhttp://urdu.pakgalaxy.com ماس کمیونیکیشن انگلش بلاگ http://mass.pakgalaxy.com ای میل:[email protected]

Leave a Reply

Your email address will not be published.