فیس بک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مارک زکربرگ فیس بک کی سروس کو بڑھانے کے لیے چین کا دورہ کریں‌گے.

مارک کا رواں سال دسمبر میں‌مجوزہ دورہ ان کا یہ چین کا دوسرا دورہ ہے جس کے دوران وہ چین کی انٹرنیٹ کمپنیوں کے چیئرمینز سے ملاقات کریں‌گے. واضح رہے کہ چین میں‌فیس بک پر پابندی ہے.فیس بک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہم فیس بک دنیا بھر میں‌پھیلانا چاہتے ہیں‌اور یہ اس وقت تک ممکن نہیں‌جب تک چین کو شامل نہ کیا جائے کیونکہ دنیا میں سب سے زیادہ انٹرنیٹ چین میں استعمال کیا جاتاہے.اور سی ای او مارک کا دورہ چین بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے .

By فخرنوید

قابلیت: ایم ایس سی ماس کمیونیکیشن بلاگز: پاک گلیکسی اردو بلاگhttp://urdu.pakgalaxy.com ماس کمیونیکیشن انگلش بلاگ http://mass.pakgalaxy.com ای میل:[email protected]

Leave a Reply

Your email address will not be published.