جملہ کو انسٹال کرنے سے پہلے ہم آپ کو جملہ ڈاون لوڈ کرنے کی تفصیل بتا دیں۔

سب سے پہلے ہم جملہ کی ویب سائیٹ پر جائیں گے۔

http://joomla.org

اس کے بعد آپ کو اس سائیٹ پر درج زیل تصویر کے مطابق ڈاون لوڈ کا ربط نظر آئے گا۔

 

نئے صفحے کے کھلنے پر آپ کو وہاں دو ڈاون لوڈ ربط نظر آئیں گے جس میں سے ایک ربط مکمل ڈاون لوڈ کا ہو گا بکہ دوسرا ربط پرانے ورژن سے نئے پر اپ گریڈ کرنے کے لئے ہے۔

یہاں سے آپ  یو کے انگلش مکمل پیکج کو ڈاون لوڈ کر لیں۔

جب یہ آپ کے پاس ڈاون لوڈ ہو جائے گا تو آپ کی جملہ فائل زپ فارمیٹ میں ہو گی۔

کچھ ہوسٹنگ سرور پر زپ فائل کو اپ لوڈ کر کے اس کے کنٹرول پینل سے جا کر ہم اسے سرور پر ہی ان زپ کر سکتے ہیں۔ جبکہ ہوسٹنگ سرور ایسی سہولت نہیں دیتے ہیں۔ اس لئے جن سرورز پر آپ کو زپ فائل وک کنٹرول پینل سے ان زپ کرنے کے آپشن  نہیں ہو گی اسے آپ پہلے اپنے سسٹم پر ہی ان زپ کر لیں۔

ہوسٹنگ اکاونٹ یعنی ہوسٹنگ سرور پر اپ لوڈ کرنا:

اس کیلیے کوئی ایف ٹی پی کلائنٹ مثلاً filezilla-project.org FileZilla اور درج ذیل معلومات ہونا ضروری ہیں:
ا۔ آپ کے ایف ٹی پی ہوسٹ کا پتہ جیسے : ftp://yourjoomlasite.com/
ب۔ آپ کا ایف ٹی پی یوزر نیم جیسے : joomlauser
ج۔ آپ کا ایف ٹی پی پاسورڈ جیسے : j1o2o3
Image
1. فائل زیلا کھولیے اور کنکٹ بار میں مانگی گئی معلومات لکھ کر سرور سے جُڑ جائیے۔
دائیں طرف آپ کو سرور اور بائیں طرف اپنے کمپیوٹر کے فولڈرز اور فائلیں نظر آرہی ہونگی
2. اپنے کمپیوٹر میں ان زپ کیا گیا جملہ! پیکج بائیں طرف کھولیے
3. اس میں موجود تمام فولڈر اور فائلیں منتخب کیجیے
4. رائٹ کلک کرکے اپ لوڈ کو دبادیجیے
پیکج اپ لوڈ ہونا شروع ہوجائے گا اور سب سے نیچے اپ لوڈ ہونے کی تفصیلات دی جارہی ہونگی اور کچھ دیر میں یہ عمل مکمل ہوجائے گا۔

 

 

By فخرنوید

قابلیت: ایم ایس سی ماس کمیونیکیشن بلاگز: پاک گلیکسی اردو بلاگhttp://urdu.pakgalaxy.com ماس کمیونیکیشن انگلش بلاگ http://mass.pakgalaxy.com ای میل:[email protected]

Leave a Reply

Your email address will not be published.