طویل انتظار کے بعد بالآخر ایمازون نے “کنڈل فائر” نامی ٹیبلٹ مارکیٹ میں متعارف کروا دیا ہے۔ اس کی قیمت 199 ڈالر رکھی گئی ہے جو کہ ایپل کے آئی پیڈ کیلئے خطرے کا باعث بن سکتی ہے۔

سات انچ کی سکرین رکھنے والا کنڈل فائر میں انٹر نیٹ پر فری ڈیٹا سٹوریج کے ساتھ “ایمازون سلک” نامی ایک نیا انٹر نیٹ براؤزر بھی فراہم کیا گیا ہے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ ایمازون ٹیبلٹ کی فروخت 15 نومبر سے شروع ہو جائے گی۔ ڈسٹری بیوٹرز کا خیال ہے کہ ایپل کے ائی پیڈ کی نسبت نصف قیمت کا حامل کنڈل فائر لاکھوں صارفین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائے گا۔ ناقدین کے مطابق کنڈل فائر کو اس کے حریفوں سے ممتاز کرنے والی صلاحیت اس میں ایمازون کی “ای سی ٹو” نامی کلاؤڈ کمپیوٹنگ سروس کا ہونا ہے جو کہ ویب سائٹس کے لوڈ ہونے اور انٹر نیٹ براؤزنگ کی رفتار میں اضافہ کرتی ہے۔ یہ سہولت باقی کسی بھی ٹیبلٹ میں مہیا نہیں کی گئی ہے۔

By فخرنوید

قابلیت: ایم ایس سی ماس کمیونیکیشن بلاگز: پاک گلیکسی اردو بلاگhttp://urdu.pakgalaxy.com ماس کمیونیکیشن انگلش بلاگ http://mass.pakgalaxy.com ای میل:[email protected]

Leave a Reply

Your email address will not be published.